لاہور: عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کی تاحال وطن واپسی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین تاحال وطن واپس نہیں پہنچے۔
اس صورتحال کے بعد عمرہ کے نام پر انسانی اسمگلنگ کے خدشات سامنے آئے ہیں۔ تاہم زائرین کی وطن واپسی میں تاخیر کی وجوہات اور انسانی اسمگلنگ میں ممکنہ ملوث افراد سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔




