پاکستان کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے شوبز انڈسٹری میں سینئر فنکاروں کے ساتھ رویوں اور عزت و احترام کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران اداکارہ نے پی ٹی وی کے دور کو یاد کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔
غزالہ جاوید کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب کام کرنا بہت کم کردیا ہے، اگر پروڈکشن کے لوگ اور ٹیم اچھی ہو تو وہ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، بصورت دیگر کام نہیں کریں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں اب عزت و احترام کا رجحان ختم ہوتا جارہا ہے اور سینئر فنکاروں کی عزت کرنے کا معاملہ تقریباً صفر ہوچکا ہے۔
انہوں نے شوبز انڈسٹری کے رویوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جو جتنا بدتمیز ہوگا، وہ اتنا ہی مقبول ہوگا۔




