جو روٹ نے ٹنڈولکر کا ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ نے پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارت کے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں جو روٹ نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 69ویں نصف سنچری ہے۔

اس نصف سنچری کے ساتھ ہی جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔

جو روٹ نے یہ اعزاز 309 اننگز میں حاصل کیا، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 329 اننگز میں 68 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال 66 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے ایلن بارڈر اور بھارت کے راہول ڈریوڈ 63، 63 نصف سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ 62 نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹنڈولکر کا سنچریوں کا ریکارڈ بھی خطرے میں

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 51 سنچریاں بنائی ہیں۔

جنوبی افریقا کے جیک کیلس 45 سنچریوں کے ساتھ دوسرے جبکہ جو روٹ اور رکی پونٹنگ 41، 41 سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹنڈولکر کا ایک اور بڑا ریکارڈ توڑنے کے بھی قریب ہیں۔

سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 15,921 رنز بنائے، جبکہ 35 سالہ جو روٹ 14,278 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
رکی پونٹنگ 13,378 رنز کے ساتھ مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ موجودہ ٹیسٹ کرکٹرز میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 10,920 رنز کے ساتھ ٹنڈولکر سے کافی پیچھے ہیں۔

جو روٹ کی موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کے سب سے زیادہ رنز کے ریکارڈ کے سب سے مضبوط امیدوار بن چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں