حکومت نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ملک سے چینی کی برآمد کی مجموعی اجازت 6 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں چینی کی برآمد کی نئی مقدار کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سمری پر مزید چینی برآمد کرنے کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق چینی کی برآمد کا مقصد کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت دلانا ہے۔

دوسری جانب پاکستان بزنس فورم نے ای سی سی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے کرشنگ سیزن کے آغاز میں تیزی آئے گی۔

پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ای سی سی مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے پر بھی غور کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں