لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

لکی مروت کے علاقے سلیمان خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سلیمان خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں