کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2 ہزار 700 روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 315 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 27 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 350 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔




