حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 332 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 نومبر سے ہوگا۔
حکومتی فیصلے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو فی لیٹر کی بنیاد پر ریلیف ملے گا۔




