اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، مختلف ٹیسٹ کیے گئے

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل آنے والی خصوصی میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپسی اختیار کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم کی سربراہی پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان نے کی، جبکہ اڈیالہ جیل اسپتال کے طبی عملے نے بھی میڈیکل ٹیم کی معاونت کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی پمز اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں