سیاسی احتجاج اور مارچ کی کال، اسلام آباد کے وفاقی اسپتالوں میں ہائی الرٹ

اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج اور مارچ کی کال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پمز اور پولی کلینک میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ میڈیکل اور نان میڈیکل شعبوں کے سربراہان کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور معاون عملے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی میں کمی کے مطالبے کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جس میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے کارکنان ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں