سونا فی تولہ 3 ہزار 800 روپے سستا، نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 257 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 88 ہزار 749 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 38 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 309 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں