وزیراعظم شہباز شریف نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم اجلاس آج شام طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمرشل اور گفٹ اسکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ درآمد کی تازہ صورتحال اور اعداد و شمار پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اجلاس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم احکامات جاری کرسکتے ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ریگولیشنز میں نرمی کے بعد ملک میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ستمبر 2026 میں 2 ہزار 276 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کیں، جبکہ مئی 2026 میں درآمد کی جانے والی استعمال شدہ گاڑیوں کی تعداد صرف 48 تھی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافے پر مقامی گاڑی ساز کمپنیوں کو تحفظات ہیں۔
دوسری جانب امپورٹرز کا مؤقف ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافے سے ملک کے آٹو سیکٹر میں مسابقت بڑھے گی۔




