پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 3 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 30 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 161 ڈالر ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں