ملک میں گیس لوڈ مینجمنٹ شروع کردی گئی، جس کے باعث گھریلو صارفین کیلئے گیس کی فراہمی کھانا پکانے کے اوقات تک محدود ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی سپلائی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کیلئے گیس لوڈ مینجمنٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔
حکام نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کھانا پکانے کے اہم اوقات تک محدود کردی ہے، جبکہ دیگر اوقات میں گیس پریشر میں کمی یا سپلائی کی بندش کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق قطر کی ایل این جی کمپنی قطر گیس کی جانب سے 4 مارچ 2026 کو راس لفان میں ایل این جی کے پیداواری پلانٹ پر حملے کے بعد نافذ کیا گیا فورس میجر تاحال باضابطہ طور پر ختم نہیں کیا گیا۔
قطر سے ایل این جی کی سپلائی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان میں گیس کی طلب اور رسد کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے۔




