پاکستان کو رواں ماہ قطر سے ایل این جی کی دوسری کھیپ موصول

پاکستان کو رواں ماہ قطر سے ایل این جی کی دوسری کھیپ موصول ہوگئی۔

ایل این جی بردار جہاز ’شاندونگ ریڈ ووڈ‘ قطر سے روانہ ہوکر بدھ کی صبح پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم (پی جی پی ایل) ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی کی یہ کھیپ پاکستان اور قطر کے درمیان طویل مدتی ایل این جی معاہدے کے تحت حاصل کی گئی ہے، جس کی قیمت برینٹ خام تیل کی قیمت کے 13.37 فیصد کے مساوی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھیپ کی محفوظ گزرگاہ کیلئے پاکستان نے ایران سے رابطہ کیا تھا۔

ایل این جی کی نئی کھیپ کی آمد سے بجلی کے شعبے کو ریلیف ملنے کی توقع ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے ایل این جی کی سپلائی کو بدستور اہم قرار دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں