لاہور: وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اہم اسکیموں ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں کمی کردی، جس کے بعد ستمبر 2026 کے لیے نئے ریٹس جاری کردیئے گئے۔
نئے ریٹس کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی مدت 10 سال مقرر ہے۔ ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر میچورٹی کے وقت 3 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔
نیشنل سیونگز کے مطابق ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر پہلے سال ایک لاکھ 10 ہزار روپے، دوسرے سال ایک لاکھ 21 ہزار روپے، تیسرے سال ایک لاکھ 33 ہزار روپے، چوتھے سال ایک لاکھ 47 ہزار روپے جبکہ پانچویں سال ایک لاکھ 63 ہزار روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح چھٹے سال ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ایک لاکھ 82 ہزار روپے، ساتویں سال 2 لاکھ 4 ہزار روپے، آٹھویں سال 2 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ نویں سال 2 لاکھ 62 ہزار روپے حاصل ہوں گے۔
دس سال کی مدت مکمل ہونے پر ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری بڑھ کر 3 لاکھ روپے ہوجائے گی۔




