پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے زرِمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مستحکم معاشی پوزیشن سرمایہ کاری اور پائیدار معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ عالمی معاشی مشکلات سے نمٹنے کی پاکستان کی صلاحیت کو بہتر بنائے گا جبکہ ملکی بیرونی ادائیگیوں کی استعداد بھی مضبوط ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، معاشی ٹیم اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔




