پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 16 ستمبر سے نافذ ہوں گی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں