خیبرپختونخوا میں سابق فاٹا، پاٹا کی صنعتوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ

خیبرپختونخوا حکومت نے سابق فاٹا اور پاٹا میں قائم صنعتی یونٹس کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے صنعتی یونٹ کا سابق فاٹا یا پاٹا میں قائم ہونا لازمی ہے، جبکہ صنعتی یونٹ کا ودہولڈنگ ایجنٹ کے طور پر رجسٹرڈ ہونا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ورچوئل یا ریموٹ ذرائع سے فراہم کی جانے والی خدمات سیلز ٹیکس استثنیٰ میں شامل نہیں ہوں گی۔

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے مطابق شرائط پوری نہ ہونے یا غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں سیلز ٹیکس استثنیٰ واپس لیا جاسکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس استثنیٰ کا اطلاق یکم اگست 2026 سے ہوگا اور یہ 30 جون 2028 تک مؤثر رہے گا۔

اس کے علاوہ استثنیٰ کے نفاذ سے قبل جمع کرائے گئے ٹیکس کی واپسی یا ایڈجسٹمنٹ کا دعویٰ نہیں کیا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں