وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے، عوام کی خدمت کے لیے محنت کرنا ہوگی، محنت کریں گے تو کام نظر آئے گا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ترقی اور عوامی فلاح کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں، جماعت متحد ہے اور سب مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے یا تقسیم کرنے سے متعلق باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔
مریم نواز نے بیٹی کی گریجویشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے اور خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ وہ آج لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔




