پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا، جو اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت قرض ادائیگی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس ادائیگی کے بعد مقررہ مدت سے پہلے ادا کیے گئے قرضوں کا مجموعی حجم 5 ہزار 920 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی کو فعال قرض مینجمنٹ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے مستقبل میں قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ کم کرنے اور ری فنانسنگ کے خطرات گھٹانے میں مدد ملے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق قبل از وقت قرض کی 1200 ارب روپے کی ادائیگی اب تک کی سب سے بڑی واحد ادائیگی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قرضوں کے مؤثر انتظام سے سرکاری مالیات کو مضبوط بنانے کے ساتھ معیشت کے لیے مستقبل میں مزید مالی گنجائش پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں