جوس بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوس بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی قیادت کرتے ہوئے جوس بٹلر نے ویلش فائر کے خلاف صرف 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 156 رنز کا ہدف بآسانی حاصل کر لیا۔

اس اننگز کے بعد جوس بٹلر کے مجموعی ٹی ٹوئنٹی رنز کی تعداد 14,833 ہو گئی، جو انہوں نے 492 اننگز میں اسکور کیے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرون پولارڈ کا 14,803 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پولارڈ نے یہ رنز 663 اننگز میں بنائے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے سابق جارح مزاج بیٹر کرس گیل تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے 455 اننگز میں 14,562 رنز اسکور کیے۔

جوس بٹلر نے پولارڈ کا ریکارڈ نہ صرف توڑا بلکہ نمایاں طور پر کم اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، جسے ان کے کیریئر کی ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں