روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی

روسی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر عثمان نورماگومیدوف کو جیل سے رہا کردیا گیا، جبکہ عدالت نے ان کے اور دیگر ساتھیوں کے جرمانوں میں 50 فیصد کمی کردی۔

عدالتی حکام کے مطابق متاثرہ جارجیائی فائٹرز کی جانب سے اپیل کے بعد ملزمان کی سزاؤں میں نرمی کی گئی۔ متاثرہ فریق نے اپنے دعوے واپس لیتے ہوئے ملزمان کی رہائی کی درخواست بھی کی تھی۔

عدالت نے عثمان نورماگومیدوف کا جرمانہ 3 لاکھ درہم سے کم کرکے ڈیڑھ لاکھ درہم کردیا، جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔

روسی اور جارجیائی فائٹرز کے درمیان جھگڑا کیسے ہوا؟

واضح رہے کہ 11 نومبر کو ابوظبی کے ایک ہوٹل میں روسی اور جارجیائی فائٹرز کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے دوران ہوٹل کی لابی میں دونوں گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عثمان نورماگومیدوف اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں