ساف فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل، بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی

ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، قومی ٹیم پہلی مرتبہ چیمپئن شپ جیتنے کا موقع گنوا بیٹھی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ساف فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان کو بھارت کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔ قومی ٹیم کی جانب سے عالمگیر غازی نے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں شاندار گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں بھارتی ٹیم نے مقابلے میں واپسی کرتے ہوئے 61ویں منٹ میں سہیل بھٹ کے گول کی بدولت مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

میچ کے 88ویں منٹ میں بھارت کے سندیپ نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی، جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

ریڈ کارڈ کے باعث پاکستان 10 کھلاڑیوں تک محدود

فائنل کے دوران پاکستانی کھلاڑی جنید کو فاؤل کرنے پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد قومی ٹیم کو بقیہ میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

بھارت کے خلاف فائنل میں پاکستانی ٹیم کی قیادت عبداللہ اقبال نے کی۔

پاکستان پہلی بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچا تھا

واضح رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں میزبان بنگلادیش کو ایک صفر سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

قومی فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی تھی، جہاں اسے تاریخ میں پہلی بار ٹائٹل جیتنے کا موقع ملا، تاہم فیصلہ کن مقابلے میں شکست کے باعث یہ خواب پورا نہ ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں