عمران خان، بشری بی بی اورعلی امین کیخلاف دہشت گردی کے 8 مقدمات درج

Nov 27, 2024 | پاکستان

Share This Post

اسلام آباد میں احتجاج پر بانی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور ہزاروں کارکنان کے خلاف اسلام آباد میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 8 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

نجی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر بانی پی ٹی آئی، قیادت اور کارکنان کے خلاف انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ ، پولیس پر حملوں، اغوا ، کار سرکار میں مداخلت ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

ایف آئی آر تھانہ شہزاد ٹاؤن،سہالہ ،بنی گالہ،کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون، نیلورمیں درج کی گئیں ہیں۔ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور ،سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم اور مقامی قیادت سمیت ہزاروں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

Share This Post