پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی نومبر میں ہونے والے سلطان ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت سے قومی ٹیم کو بین الاقوامی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے مزید مواقع ملیں گے، جبکہ کھلاڑیوں کو عالمی سطح کے مقابلوں میں شرکت سے قیمتی تجربہ حاصل ہوگا۔

محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم پہلے ہی سلطان آف جوہر کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلطان آف جوہر کپ میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے اور تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا، جبکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں بھی مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں