مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کو نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سدرن پسچم رائلز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

مصباح الحق نے نیپال پریمیئر لیگ کی فرنچائز سدرن پسچم رائلز کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سدرن پسچم رائلز کا حصہ بننے پر بہت پُرجوش ہوں، نیپال میں کرکٹ کے حوالے سے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور وہ اس ماحول کا حصہ بننے کے منتظر ہیں۔

نیپال پریمیئر لیگ کا انعقاد 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک ہوگا، جس میں مختلف ٹیمیں شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، جبکہ وہ حال ہی میں قومی سلیکشن کمیٹی سے بھی الگ ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں