ایشین گیمز ہاکی: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

ایشین گیمز ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ناگویا میں کھیلے گئے سنسنی خیز سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ابتدا میں 3-0 کی برتری حاصل کی، تاہم پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا۔

میچ کے آخری لمحات میں بھارت نے ایک اور گول کرکے 4-3 کی برتری حاصل کی، جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

بھارت کی جانب سے ہرمَن پریت سنگھ نے 2 جبکہ سُکھ جیت سنگھ اور ابھیشک نے ایک، ایک گول کیا۔

پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود، حنان شاہد اور رانا وحید نے ایک، ایک گول کیا۔

بھارت کی کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان کا ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کا سفر ختم ہوگیا۔

واضح رہے کہ ہاکی ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل ملائیشیا اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے بعد فائنل کی دونوں ٹیمیں سامنے آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں