عثمان وزیر نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنی فتح پاک فوج کے شہداء کے نام کردی۔
ان کی ورلڈ رینکنگ فائٹ جیو سپر پر براہ راست نشر کی گئی۔
فتح کے بعد عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ وہ یہ کامیابی خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے نام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، جبکہ گولڈ ٹائٹل کی فائٹ کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




