پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھل گئے

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ایک ہفتے کیلئے مؤخر کیے جانے کے بعد خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والے مختلف راستوں پر ٹریفک بحال ہونا شروع ہوگئی۔

اٹک کے خیرآباد کے مقام پر جی ٹی روڈ 4 روز بعد ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، جبکہ پشاور اسلام آباد موٹروے ایم ون سے رکاوٹیں ہٹانے کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ روکنے کیلئے موٹروے پر ریت کی بوریاں، لوہے کی شیٹیں اور کنٹینرز رکھے گئے تھے، جنہیں اب ہٹایا جا رہا ہے۔

ٹیکسلا میں پنجاب کے داخلی راستوں پر بھی ٹریفک کی آمدورفت معمول پر آگئی، تاہم میانوالی میں سی پیک روڈ تاحال بند ہے۔

دوسری جانب 27 ستمبر کا لانگ مارچ مؤخر کیے جانے کے باوجود اسلام آباد کے ریڈ زون کے اطراف سکیورٹی کے پیش نظر کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں