ایشین گیمز میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنے والے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی کپتان برقرار رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو کپتان بنانے کے حق میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 2028 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا پول تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی سیریز میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




