کرکٹر محمد رضوان پر عائد الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سابق کرکٹرز نے سوالات اٹھاتے ہوئے تنقید کی ہے۔
سابق کرکٹرز نے محمد رضوان کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے طریقہ کار، ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی اور باضابطہ تحریری چارج نہ دیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کے بغیر محمد رضوان کو ہدف بنانا انہیں قربانی کا بکرا بنانے کے مترادف ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے کہا کہ فکسنگ اور جوئے سے متعلق غیر ثابت شدہ الزامات کھلاڑی کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
سابق کرکٹر جنید خان نے بھی معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کو اب تک کوئی تحریری الزام یا باضابطہ فردِ جرم نہیں دی گئی۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




