ایشین گیمز: پاکستان کے عاصم خان اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز کے اسکواش مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے عاصم خان اور مہوش علی نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مکسڈ ڈبلز کے راؤنڈ آف 16 میں عاصم خان اور مہوش علی پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے جاپان کے ناوکی ہیاشی اور ایریسا سانو کو شکست دے دی۔

پاکستانی جوڑی نے جاپانی حریفوں کو 2-1 سے شکست دی، میچ کا اسکور 11-8، 11-10 اور 11-4 رہا۔

دوسری جانب مکسڈ ڈبلز کے ایک اور راؤنڈ آف 16 میچ میں پاکستان کے ناصر اقبال اور سحرش علی کی جوڑی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں