جاپان کی رگبی ٹیم نے فجی کے خلاف ایک یادگار فائنل میچ میں 15-20 سے شاندار کامیابی حاصل کر کے آسایہی سپر ڈرائی پیسیفک نیشنز کپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ ٹوکیو کے پرنس چیچیبو میموریل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں جاپانی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر موجود مداحوں کے سامنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور فجی کو مسلسل تیسری بار یہ ٹائٹل جیتنے سے محروم کر دیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں فجی کی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا اور 10-12 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ تاہم، جاپان کے مامورو ہاراڈا، بین گنٹر اور متبادل کھلاڑی سامیسونی توا نے شاندار ٹرائز اسکور کر کے میچ کا رخ موڑ دیا۔ 72ویں منٹ میں سامیسونی توا کی میچ وننگ ٹرائی نے جاپان کی جیت پر مہر لگا دی۔ یہ جاپان کا مجموعی طور پر چوتھا پیسیفک نیشنز کپ ٹائٹل ہے اور 2019 کے بعد پہلی فتح ہے۔ جاپانی فلینکر بین گنٹر کو ان کی شاندار کارکردگی پر ‘پلیئر آف دی میچ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
کینیڈا نے امریکہ کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لیفائنل سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ میں کینیڈا نے اپنے روایتی حریف امریکہ کو ایک کڑے مقابلے کے بعد 16-19 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ کینیڈا کی جانب سے جیسی کلگور نے میچ کے اہم موڑ پر اپنی پہلی بین الاقوامی ٹرائی اسکور کی، جو ٹیم کی فتح میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ امریکہ نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی لیکن کینیڈین دفاع نے ان کے تمام حملے ناکام بنا دیے

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




