فیڈریشن انٹرنیشنل ہاکی (ایف آئی ایچ) نے ہاکی ورلڈکپ 2026 کے میجک اسکل ایوارڈز کا اعلان کردیا، پاکستان کے عبد الرحمان نے مینز کیٹیگری میں ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ایف آئی ایچ کے مطابق عبد الرحمان نے میگا ایونٹ میں ویلز کے خلاف میچ کے دوران شاندار تھری ڈی اسکلز کا مظاہرہ کرتے ہوئے میجک اسکل ایوارڈ حاصل کیا۔
پاکستانی کھلاڑی نے ویلز کے خلاف میچ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج کیا اور خوبصورت گول اسکور کیا تھا۔
عبد الرحمان کی اس شاندار انفرادی کوشش کو ایف آئی ایچ کی جانب سے میجک اسکل ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




