پاکستان ہاکی ٹیم کی بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے معاملے پر ہاکی انڈیا نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے وینیو میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
ہاکی انڈیا کے سیکرٹری بھولا ناتھ سنگھ نے کہا کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا وینیو تبدیل نہیں ہوگا، پاکستان کو ٹورنامنٹ میں شرکت کرنی ہے تو اسے بھارت آنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش اور عمان ریزرو ٹیموں میں شامل ہیں، اگر پاکستان ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرتا تو متبادل ٹیم کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت کے شہروں موہالی اور جالندھر میں شیڈول ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے ٹورنامنٹ یا کم از کم پاکستان کے میچز کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔
پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی ٹیم کو بھارت بھیجا نہیں جاسکتا۔
پاکستان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ متعلقہ حکام اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کے درمیان مشاورت کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




