بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ امول مزومدار نے ایشیا کپ کی ٹرافی اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے وصول نہ کرنے کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔
ویمنز ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم انعامی تقریب میں شرکت کے لیے میدان میں نہیں آئی اور ٹرافی وصول نہیں کی۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بھارتی کوچ نے کہا کہ ٹرافی نہ لینا اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف نہیں، ہمارے لیے ٹورنامنٹ ختم ہوچکا ہے اور ہم چیمپئن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر کیا گیا اور ٹیم اس فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔
بھارتی کوچ کا کہنا تھا کہ ٹرافی کب ملے گی، اس بارے میں انہیں کوئی اطلاع نہیں، تاہم اسٹیڈیم میں بورڈ پر بھارت کو ایشیا کپ 2026 کا چیمپئن قرار دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب بھارتی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز پر ہیں۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




