انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف برتری حاصل ہے، تاہم ایجبسٹن ٹیسٹ میں مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔
پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے جو روٹ نے کہا کہ ہماری تمام توجہ اگلے پانچ دن پر مرکوز ہے، ایجبسٹن میں نیا میدان، نئی گیند اور نیا میچ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بڑا اسکور بنانے اور اچھی کرکٹ کھیلنے کی خواہش کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
جو روٹ نے پاکستان کو کمزور یا آسان حریف قرار دینے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، کسی کو بہت خراب اور کسی کو بہت اچھا کہنا آسان ہے۔
انگلش کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہمیں برتری ضرور حاصل ہے، لیکن ان کے پاس مقابلے کے لیے اچھی ٹیم موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعود شکیل نے 97 رنز بنائے، پاکستان کے اسکواڈ میں کچھ تبدیلیاں ضرور ہوئی ہیں لیکن ایجبسٹن میں انگلینڈ کو آسان مقابلہ ملے گا، ایسا ہرگز نہیں ہے۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




