ایشین گیمز: مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشین گیمز میں مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلے 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے، جبکہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

خواتین کے سیمی فائنلز 20 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ویمنز فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 22 ستمبر کو ہوگا۔

مینز کرکٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 24 سے 26 ستمبر تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد یکم اکتوبر کو دونوں سیمی فائنلز ہوں گے۔

پاکستان مینز ٹیم 28 ستمبر کو گروپ بی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلے گی، جبکہ مینز کرکٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو ہوگا۔

ایشین گیمز میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو سیڈڈ ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے، جو براہِ راست کوارٹر فائنل مرحلے میں شرکت کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں