جونیئر ایشیا کپ ہاکی: پاکستان نے قازقستان کو 15-0 سے شکست دے دی

چین میں جاری جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے مینز مقابلے میں پاکستان نے قازقستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 15-0 سے شکست دے دی۔

پول بی کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور قازقستان کے خلاف گولز کی بھرمار کردی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسامی اور رانا ولید نے 4، 4 گول اسکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 گول کیے۔

دوسری جانب ویمنز جونیئر ایشیا کپ کے چیلنجر پول میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ چائنا کو 2-0 سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے دونوں گول شارقہ نے اسکور کیے اور ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں