پاکستان کرکٹ ٹیم کا برطانوی بادشاہ چارلس کو خصوصی بیٹ کا تحفہ

لندن میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات کی اور انہیں کھلاڑیوں کے دستخط والا خصوصی بیٹ بطور تحفہ پیش کیا۔

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات کی اور انہیں خصوصی بیٹ کا تحفہ پیش کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بادشاہ چارلس سے ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس میں ہوئی، جہاں برطانوی بادشاہ نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی۔

تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔

بادشاہ چارلس کو خصوصی بیٹ پیش

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط والا خصوصی بیٹ بادشاہ چارلس کو پیش کیا گیا۔

بیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے تحفے کے طور پر پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پیش کیا۔

ملاقات کے دوران بادشاہ چارلس نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے دریافت کیا کہ آیا یہ بیٹ پاکستانی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے؟
محسن نقوی نے جواب دیا کہ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے بادشاہ چارلس کے لیے خصوصی تحفہ ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں اور شاہی خاندان کے درمیان کرکٹ سمیت مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں