پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کے فیصلوں پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔
محسن نقوی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا انہیں بہت دکھ ہے۔
پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں جو کچھ کیا گیا وہ ضروری تھا، تاہم پرفارمنس کے علاوہ بھی کچھ دیگر معاملات ہیں جنہیں فی الحال دیکھا جا رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ابھی مناسب وقت نہیں کہ کرکٹ کے علاوہ دیگر معاملات پر بات کی جائے۔
بورڈ کے فیصلوں پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ تنقید سے نہ پہلے گھبرائے ہیں اور نہ اب گھبراتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن پر سابق کرکٹرز اور مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید بھی سامنے آئی ہے۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




