پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
رات 12 بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں جشنِ آزادی کا آغاز ہوا اور شہریوں نے گھروں، عمارتوں اور بازاروں کو سبز ہلالی پرچموں سے سجا دیا۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چراغاں کیا گیا جبکہ کئی مقامات پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
یومِ آزادی کی خوشیاں منانے کے لیے شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے، مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں اور قومی پرچم لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا۔
شہریوں نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو 79ویں جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔




