پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیے۔
پی سی بی کی جانب سے حسن نواز، حنین شاہ، نسیم شاہ اور عثمان خان کو کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کے لیے اجازت دے دی گئی ہے۔
اسی طرح معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو بھی سی پی ایل کھیلنے کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو 19 اگست سے 21 ستمبر تک بیرون ملک لیگ میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
اسپنر نعمان علی کو لنکا شائر کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے کے لیے 27 ستمبر تک این او سی جاری کیا گیا ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر تک سی پی ایل میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ مسٹری اسپنر عثمان طارق 8 اگست سے 18 ستمبر تک سی پی ایل کھیل سکیں گے۔
آل راؤنڈر اسامہ میر کو بھی 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




