فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ واپس، صدر انفانٹینو نے وجہ بھی بتادی

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے ’فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ‘ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ اب عالمی فٹبال کے مفاد میں نہیں رہا۔

فیفا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جیانی انفانٹینو کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے باعث فٹبال برادری میں اختلافات اور تقسیم پیدا ہوئی، اس لیے اسے باضابطہ طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیفا فارورڈ منصوبہ اس وقت ہی آگے بڑھ سکتا تھا جب اسے فیفا کے رکن ممالک کی اکثریت کی حمایت حاصل ہوتی، تاہم تمام آرا اور تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد منصوبے پر مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

فیفا صدر کا کہنا تھا کہ ادارے کا بنیادی مقصد ہمیشہ عالمی فٹبال میں اتحاد، تعاون اور کھیل کی ترقی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو دوبارہ ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا تاکہ ضرورت مند ممالک میں فٹبال کے فروغ کا مشن جاری رکھا جا سکے۔

جیانی انفانٹینو نے مزید کہا کہ فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ باضابطہ طور پر واپس لے لیا گیا ہے اور اس سے متعلق آئندہ کوئی مزید کارروائی یا پیش رفت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں