زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔
بھارت، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھی ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد عارضی طور پر دوسرے نمبر پر چلا گیا تھا، تاہم زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری نے اسے دوبارہ سرفہرست بنا دیا۔
تازہ ٹیم رینکنگ کے مطابق انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے جبکہ جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر برقرار ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز ساتویں، بنگلادیش آٹھویں، سری لنکا نویں اور افغانستان دسویں پوزیشن پر ہے۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




