پاکستان کرکٹ ٹیم 2027 میں پانچ ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 15 سے 26 مئی 2027 تک کھیلی جائے گی، جس کے میچ ساؤتھمپٹن، مانچسٹر، لیڈز، چیسٹر لی اسٹریٹ اور کارڈف میں ہوں گے۔
سیریز کا پہلا ون ڈے 15 مئی کو ساؤتھمپٹن میں، دوسرا 19 مئی کو مانچسٹر میں، تیسرا 21 مئی کو لیڈز میں، چوتھا 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ میں جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 26 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔
یہ پانچ میچوں کی سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کے حوالے سے اہم سمجھی جا رہی ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027، 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہوگا۔ اس وقت آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان پانچویں جبکہ انگلینڈ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان نے آخری مرتبہ 2021 میں ون ڈے سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا، جبکہ 2027 کی یہ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ سے قبل ایک اہم امتحان ثابت ہوگی۔





