ملک میں طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 4 روپے 96 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 357 روپے 37 پیسے ہوگئی، اس سے قبل اس کی قیمت 352 روپے 41 پیسے فی لیٹر تھی۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 275 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت بھی 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 330 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل بھی مہنگا
دوسری جانب 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔




