مجھے انجیکشن سے ڈر لگتا ہے، لپ فلر نہیں کروائے، سبینہ فاروق
پاکستانی اداکارہ سبینہ فاروق نے لپ فلر کروانے سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہونٹوں کی خوبصورتی کے لیے کوئی فلر نہیں کروایا۔
اداکارہ سبینہ فاروق نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے لپ فلر کروانے سے متعلق تبصروں پر ردعمل دیا۔
سبینہ فاروق کا کہنا تھا کہ ان کی انسٹاگرام اسٹوری پر متعدد افراد نے تبصرے کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا انہوں نے بھی لپ فلر کروالیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی لپ فلر کرواتا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں، تاہم انہوں نے خود ایسا نہیں کروایا کیونکہ انہیں انجیکشن سے خوف آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بیماری یا کسی انفیکشن کی صورت میں بھی انجیکشن لگوانے سے گریز کرتی ہیں۔
سبینہ فاروق نے مزید کہا کہ اگر انہیں انجیکشن سے ڈر نہ لگتا تو وہ بھی اپنی خوبصورتی کے لیے ایک دو چیزیں کروالیتیں، تاہم انسان کو اپنی شکل و صورت کا خیال رکھنا چاہیے۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ اگر کوئی اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے کوئی طریقہ اختیار کرتا ہے تو اسے غلط نہیں سمجھنا چاہیے، کیونکہ ہر شخص کو خوبصورت نظر آنے کا حق حاصل ہے۔




