کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے میاں بیوی کے سامان سے 580 گرام چرس برآمد کرلی۔
کسٹمز ترجمان کے مطابق کارروائی ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر پر کی گئی، جہاں میاں بیوی ایک غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہونے والے تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران منشیات زیورات کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی، جس کا مجموعی وزن 580 گرام نکلا۔
کسٹمز حکام نے دونوں مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔




