دہشتگردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت بھی شامل تھی: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے سہولت کاروں میں سے ایک خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت تھی، تاہم اب صوبے میں انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر موجود نہیں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انسداد دہشتگردی کے اقدامات میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سہولت کار اب موجود نہیں رہے۔

خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس معاملے کا جواب سیاستدان بہتر دے سکتے ہیں، تاہم ان کے خیال میں صوبے میں حکومت کی تبدیلی آئینی اور قانونی ضوابط کے مطابق ہوئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن اور استحکام چاہتے ہیں اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی اداروں کے پاس واضح حکمت عملی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ عوام کا مطالبہ بھی یہی ہے کہ علاقے میں پائیدار امن قائم ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں